کورٹ فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کیخلاف رٹ میں چیف سیکریٹری پنجاب و دیگرکو نوٹسز

25 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ نے قانون کی طالبہ ازمہ تانیر کی کورٹ فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت کی اور چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آٹھ اگست کیلیے نوٹس جاری کر دیا، ملتان سے تعلق رکھنے والی خاتون ازمہ تانیر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے 26 جون 2024 کو کورٹ فیسز میں بے تحاشہ اضافہ کیا، پنجاب میں مقدمات دائر کرنے کے لیے ایک روپے کی ٹکٹ فیس کو بڑھا کے 100 روپیہ جبکہ دو روپے کی ٹکٹ فیس کو بڑھا کر 200 روپے کر دیا گیا، ٹکٹ فیسوں میں یہ اضافہ 10 ہزار سے لے کر 25 ہزار فیصد تک کیا گیا ہے۔