ملتان اور بہاولپور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلی کیشنز کے استعمال سے ٹریفک کنٹرول کرنے کا منصوبہ

25 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان اور بہاولپور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلی کیشنز کے استعمال سے ٹریفک کنٹرول کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کےلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کی ہدایت پر متعلقہ اتھارٹیز کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ یکم اگست کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ملتان اور بہاولپور کے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر،بہاولپور ترقیاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل اور ملتان ترقیاتی ادارہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شریک ہونگے ۔