16ویں بین الاقوامی سولر پاکستان نمائش 26 سے 28جولائی تک ملتان میں ہو گی

25 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) فیکٹ ایگزیبیشنز کی جانب سے ملتان میں 16ویں سولر پاکستان نمائش 26 سے 28 جولائی تک دی ارینا ڈی ایچ اے ملتان میں منعقد کی جائے گی۔ تین روزہ نمائش میں 5ممالک کی 50 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں بھی شرکت کریں گی ۔ سولر پاکستان ملکی و غیر ملکی رہنماؤں، سرکاری حکام، مینوفیکچررز، سپلائرز، تاجروں اور تقسیم کاروں کو جدید ترین مصنوعات کی طرف راغب کر نے کیلئے سازگار پلیٹ فارم مہیا کریں گی ۔ اس موقع پر سلیم خان تنولی، سی ای او فیکٹ ایگزیبیشنز نے کہا "سولر پاکستان نمائش ملک کی توانائی کے منظر نامے کے لیے امید کی کرن ہے۔