علی پور میں خاتون ،شاہ جمال میں 11سالہ بچے سے زیادتی ، مقدمات درج

25 جولائی ، 2024

علی پور، شاہجمال (نامہ نگار) علی پور میں خاتون ،شاہ جمال میں 11سالہ بچے سے زیادتی ، مقدمات درج ۔موموضع باز والہ کی بستی ڈھاڈی کی  شادی شدہ خاتون (ا)سے  غلام حسین بوہڑ  نے  زبردستی زیادتی کی، پولیس تھانہ صدر علی پور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، شاہجمال شریف چھجڑا میں 11 سالہ بچہ، عاشق حسین بلہ کی مٹھائی کی دکان پر کام سیکھنے کی غرض سے جاتا تھا، جہاں عاشق حسین نے اسے  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔