لاہور(جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عدلیہ سے گزارش ہے مجرم کو سزا دینا ہوگی ورنہ کل تمام دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ2014 کے دھرنے میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم ہاؤس سے نکال کر گھسیٹنے کی کال دی جاتی رہی، سپریم کورٹ کی دیوار پر گندے کپڑے لٹکائے گئے، یہ لوگ منصوبہ بندی کے تحت 2014 سے ریاستی اداروں پر حملہ آوور ہیں، جب ملک ترقی کررہا تھا تو دھرنا کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر اس شخص کو مسلط کیا گیا، عدم اعتماد میں نکالا گیا تو سائفر کا ڈراما کیا، پولیس وارنٹ لے کر زمان پارک جاتی تھی تو وہاں پیٹرول بم بنانے کی ٹریننگ دی جاتی تھی، 18 مارچ کو لشکر لے کر عدالت گئے جہاں کلاشنکوف لےکر لوگ گاڑیوں پر سوار تھے اور کہا گیا کہ اگر مجھے پکڑا گیا تو سخت ردعمل آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ (بانی پی ٹی آئی) کہتا ہے میں نے 190 ملین پاونڈ چوری کے پیسے کا ٹرسٹ بنایا ہے، انصاف کا نظام کہتا ہے وہ نوجوانوں کو اسلامی تعلیم دیتا ہے، باہر بیٹھے ہوئے پی ٹی آئی کے لوگ کیسے ٹوئٹس کررہے ہیں؟ سپریم کورٹ جس کو انصاف دینا ہے مگر وہ اس طرح کی جماعت کی سیاسی ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں، یہ اعتراف کا وقت نہیں بلکہ سزا دینے کا وقت ہے۔
ملتان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جدہ سے آنے و لے 36مسافروں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا، معلوم ہوا ہے...
کوٹ مٹھن برصغیر کے عظیم صوفی شاعر و روحانی بزرگ حضڑت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات آج 9...
ملتان ہائی کورٹ ملتان بینچ نے این آئی آر سی کے فیصلے کے خلاف پاکستان ریلوے کی رٹ درخواست منظور کرتے ہوئے...
ملتان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کردی۔اے این...
ملتان شائقین کی عدم دلچسپی، ٹیسٹ میچ کا تیسرے اور چوتھےروز فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژر کا داخلہ فری کردیا...
پشاور احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔افغان باشندوں نے اعتراف...
کراچی سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حق ہے لیکن صحیح طریقہ کار پر عمل کیا...