9مئی کے 7مقدمات میں شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

25 جولائی ، 2024

لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرا ئوکے 7مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اگست تک توسیع کردی۔ شاہ محمود قریشی کو سانحہ 9مئی میں دہشت گردی سمیت 7مقدمات میں قصور وار قرار دیدیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ویڈیو لنک پر شاہ محمود قریشی کی حاضری مکمل کی۔بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اگست تک توسیع کردی۔