اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے آواز ایپ کا افتتاح کر دیا۔ یہ ایک جدید موبائل ایپلی کیشن ہے جس کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو موثر طریقے سے رپورٹ اور حل کرنا ہے۔ آواز ایپ وزارت انسانی حقوق کا ایک اہم اقدام ہے جو کہ اہم انسانی حقوق کے مسائل پر فوری ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔ ایپ صارفین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جس میں گمشدہ یا اغوا شدہ بچوں کے کیسز شامل ہیں۔ یہ رپورٹس فوری طور پر متعلقہ حکام کو مناسب کارروائی کرنے کیلئے بھیجی جاتی ہیں۔ رپورٹ موصول ہونے پر ایپ ایک الرٹ سسٹم کو فعال کرتی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں ، حکومتی محکموں اور کمیونٹی تنظیموں کے درمیان مربوط ردعمل کو متحرک کرتا ہے۔ افتتاح کے دوران سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محفوظ اور مزید ذمہ دارانہ ماحول کے فروغ میں ایپ کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ آواز ایپ کو متعارف کرانے پر فخر محسوس کررہا ہوں جو ہمارے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور انصاف کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا مظہر ہے۔
مظفر گڑھ ،لودھراں،پیرووال،میاں چنوں ، دنیا پور دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک مزدور کا تعلق...
اسلام آباد ترجمان جمعیت علما اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے...
کراچی نامور شاعر جون ایلیا کہتے تھے کہ ’’ہم حسین ترین، امیر ترین، ذہین ترین اور زندگی میں ہر حوالے سے بہترین...
اسلام آباد فیلڈمارشل کے مجوزہ دورہ سری لنکا اورانڈونیشیا بھارت کو کھٹکنے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ آرمی چیف...
کراچی ژوب واقعہ میں دو بیٹے قربان کرنیوالی ماں کا بیٹوں کے جنازے پر وطن سے محبت کا اظہار،جذباتی اشعار نے ہر...
کراچی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی غیر قانونی تقرری کا انکشاف ہوا ہے۔ ہائیر...
اسلام آباد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں...
اسلام آباد قومی کمیشن وقار نسواں نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے...