اسلام آباد (آئی این پی )دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق نیپال ، فلسطین ، صومالیہ اور لیبیا کے پاسپورٹ پاکستان سے اوپر ہیں ، پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 100واں ہے جس کے بعد عراق ، شام اور افغانستان ہیں، عالمی درجہ بندی میں سنگاپور اس سال بھی سرفہرست ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینسلے کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا اس پاسپورٹ کے حامل دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔اسی طرح جاپان کے ساتھ فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کریں گے۔دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر دنیا کے 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔چوتھے نمبر پر برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، بلجیم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ ہیں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں، یونان اور پولینڈ چھٹے، کینیڈا 3 دیگر ممالک کے ساتھ ساتویں، امریکا دیگر 3 ممالک کے ساتھ آٹھویں نمبر ہے۔فہرست میں سب سے آخر میں 103 واں نمبر افغانستان کا ہے۔ پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان ہیں جس کے بعد عراق، شام اور افغانستان ہیں۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت اسموگ کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے جو اہم...
کوئٹہکوئٹہ کے ضلع کچھی میں ڈھاڈر کے علاقے دوپاسی پل کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا...
لاہورحکومت پنجاب نے 13اسسٹنٹ کمشنر زسمیت25افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ...
ملتانایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کےلئے دوبارہ درخواستیں طلب کرلی گئیں تفصیل کے مطابق...
ملتانوزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبہ کیلئے چھ کروڑ کے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا بتایا گیا ہے کہ رواں...
لاہور قابل اعتماد دوست چین نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ، لاہور چیمبر کے صدر میاں...
ملتان، شجاع آباد، بوریوالہ تحریک انصاف ملتان میں پاور شو نہ کر سکی، دعووں اور اعلانات کے باوجود مقامی...