کویت ،تاریخ کی مختصر ترین شادی، 3منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی

25 جولائی ، 2024

کویت سٹی(نیوز ایجنسی )کویت میں ایک جوڑے کے درمیان جس کے نکاح کو 5منٹ بھی نہیں ہوئے تھے، نکاح کے محض 3منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی نویلی دلہن اور دلہے کے درمیان اس وقت طلاق ہوئی جب شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مذاق اڑایا،شادی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر بیوقوف کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی فوری منسوخ کرنے کی درخواست کی۔جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے۔ یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔شادی میں شریک ہونے والے ایک صارف نے ایکس پر بتایا کہ میں ایک شادی میں گیا تھا جہاں دلہے نے اپنی بیوی کا مذاق اڑایا جس میں لڑکی کا والد بھی شامل تھا۔ لڑکی نے فوراً طلاق لے لی۔