نیتن یاہو کا خطاب، مسلمان رکن پارلیمنٹ نے ’’جنگی مجرم‘‘ کی تختی اٹھائے رکھی

25 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلمان رکن پارلیمنٹ راشدہ طالب نے ’’جنگی مجرم‘‘ کی تختی اٹھائے رکھی، درجنوں ارکان پارلیمنٹ نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا جو غزہ میں ہزاروں شہریوں کے قتل پر نالاں تھے۔ جیسے ہی نیتن یاہو نے خطاب شروع کیا خاتون رکن پارلیمنٹ راشدہ طالب نے ’’جنگی مجرم‘‘ کی تختہ اٹھالی، انہوں نے نیتن یاہو کیلئے کھڑے ہونے سے بھی اجتناب کیا، انہوں نے تختی کا دوسرا رخ بھی سامنے کیا جس پر لکھا تھا ’’نسل کشی کا ذمہ دار‘‘ درج تھا۔ واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع یاوا گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے جواز موجود ہے۔