ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے عوامی نمائندے نامزد، نوٹیفکیشن جاری

25 جولائی ، 2024

تونسہ شریف /جتوئی (نامہ نگاران) پنجاب حکومت نے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے عوامی نمائندوں کونامزد کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حکومت پنجاب نے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے عوامی نمائندوں کو نامزد کردیا، ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ کی مانیٹرنگ کے لیے ایم پی اے سردار اجمل خان چانڈیہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی کی مانیٹرنگ کے لیے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد کو نامزد کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،علاوہ ازیں سابق ایم پی اے خواجہ نظام المحمود کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف کامانیٹرنگ انچارج مقرر کیا گیا ہے،اس موقع پر ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد نے بذریعہ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لیے نمائندے مقررکرنے سے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔