سابق ایم پی اے چنوں لغاری انتقال کر گئےنماز جنازہ آج میر ہزار خان میں ادا کی جائیگی

25 جولائی ، 2024

جتوئی(نامہ نگار) چیف آف لغاری گروپ و سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اللہ وسایا المعروف چنوں خان لغاری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔سردار چنوں خان گذشتہ سہہ پہر اپنے قریبی عزیز کو لندن روانہ کرنے کیلیے عزیزواقارب کے ہمراہ ملتان ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی اور اسی دوران وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ سردار چنوں خان لغاری تحصیل جتوئی کے صوبائی حلقہ سے تین مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔جبکہ ایک مرتبہ پنجاب اسمبلی میں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ آج جمعرات 25 جولائی کو صبح 10 بجے ان کے آ بائی شہر بیٹ میر ہزار خان کے گورنمنٹ ہائی سکول میں ادا کی جائے گی۔