کسان کارڈ کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار درخواستیں پنجاب بینک کو ارسال

25 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی صدارت زراعت ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی شعبے کی اصلاحات سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اب تک 3 لاکھ 27 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے لیے آنلائن درخواستیں جمع کیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستوں کو منظوری کیلیے بینک آف پنجاب کو بھیج دیا گیا، فرٹیلائزر، سیڈ اور پسٹی سائڈ کمپنیوں کے ڈیلرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اب تک 3 ہزار ڈیلر اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے لیے اب تک 500 سے زائد درخواستیں آئی ہیں۔