ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ دینی مدارس، امن کی تعلیم دیتے ہیں ان کا کسی قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد سے کوئی تعلق نہیں، دینی مدارس کی خدمات کا اعتراف کرنے کی بجائے انہیں مشکوک قرار دینا قابلِ افسوس ہے، انہوں نے گزشتہ روز اتحاد تنظیمات مدارس کے جاری کردہ موقف کی تائیدکرتے ہوئے اربابِ حکومت کو اس پرغور اور علما کرام کو اسے عام کرنے کی درخواست کی، یادرہے کہ اتحا دتنظیمات مدارس کی جانب سے جو موقف سامنے آیا تھا، اس میں ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس و جامعات نے کبھی رجسٹریشن سے انکار نہیں کیا، پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت کے ساتھ رجسٹریشن کا فارمولا طے ہو گیا تھا، مسودہ َقانون بھی منظور ہو گیا تھااور وزیرِ اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اسے پارلیمنٹ سے منظورکرا کے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا، ہم اب بھی طے شدہ امور پر قائم ہیں،اگر ریاست کی بعض ذمے دار شخصیات مزید بات چیت کرنا چاہتی ہیں تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔
ملتان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جدہ سے آنے و لے 36مسافروں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا، معلوم ہوا ہے...
کوٹ مٹھن برصغیر کے عظیم صوفی شاعر و روحانی بزرگ حضڑت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات آج 9...
ملتان ہائی کورٹ ملتان بینچ نے این آئی آر سی کے فیصلے کے خلاف پاکستان ریلوے کی رٹ درخواست منظور کرتے ہوئے...
ملتان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کردی۔اے این...
ملتان شائقین کی عدم دلچسپی، ٹیسٹ میچ کا تیسرے اور چوتھےروز فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژر کا داخلہ فری کردیا...
پشاور احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔افغان باشندوں نے اعتراف...
کراچی سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حق ہے لیکن صحیح طریقہ کار پر عمل کیا...