سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

25 جولائی ، 2024

لاہور،وہاڑی(کورٹ رپورٹر،نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے ساتھ پنجاب کی مختلف ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کی ملاقات، وکلا تنظیموں نے انصاف کی فراہمی سےمتعلق اقدامات پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بار اور بنچ کا بنیادی مقصد سائلین کو انصاف کی فراہمی ہے، جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ملاقات کرنے والوں میں ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان، ضلعی بار ایسوسی ایشن وہاڑی، تحصیل بار ایسوسی ایشن بوریوالا، تحصیل بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ، تحصیل بار ایسوسی ایشن سانگلہ ہل، ضلعی بار ایسوسی ایشن اٹک، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور، ضلعی بار ایسوسی ایشن سرگودھا، تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ، تحصیل بار ایسوسی ایشن یزمان اور تحصیل بار ایسوسی ایشن مِنچن آباد کے وفود شامل تھے، اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان بھی موجود تھیں۔