لاہور ،ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کو حادثہ،3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،6افراد زخمی

25 جولائی ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر سے)لاہور ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر مغلپورہ کراچی پھاٹک پر مال گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ایک بچی سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ذرائع کے مال گاڑی پھاٹک سے گزری تو گیٹ مین نے گیٹ کھول دیا،تاہم مال گاڑی کے چار ڈبے ٹرین سے الگ ہو کر ریورس آگئے اور پٹری سے اتر گئے ، حادثہ کے دوران موٹر سائیکل بوگیوں کے نیچے پھنس گئی،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔چیف ایگزیکٹو افسر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ کر ائم رپو رٹرسے کے مطابق حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ کر علیحدہ ہوگئی جبکہ ایک خاتون کا بازو بھی ٹوٹ کر علیٰحدہ ہوگیا ریسکیو 1122کے عملے کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔