اسلام آباد(نیوزایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک / جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کیخلاف تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے باتیں کی جا رہی ہیں۔ PTI کا آرمی چیف ، ان کے خاندان اور فوج کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے ،9مئی کو غدر مچانے والا ٹولہ آج نئے ہتھکنڈوں سے وارداتیں کررہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہPTI کی ویب سائٹ سے جنرل عاصم اور انکے خاندان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اس کے خلاف بند باندھنا ہوگا، پاکستان کے مفادات کو بچانے کرنے کیلئے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ افغانستان سے TTP معصوم شہریوں پر حملے اور معیشت تباہ کتنے پر تل گئی ،لاکھوں افغانیوں کی میزبانی کا یہ صلہ مل رہا ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے کافی ثبوت موجود ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،کابینہ نے 126 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دیدی،اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام، نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی گئی جب کہ کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وفاق کی 22-2021 اور 23-2022 کے لیے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا جس کے بعد معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے 9 مئی کو ملک میں غدر مچانے والا ٹولہ آج نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے خلاف وارداتیں کر رہا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا عالمی اداروں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں، پاکستان نے آستانہ میں ایس سی او کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھایا۔وزیراعظم کا کہنا تھا جرمنی اور دیگر جگہوں پر سفارت خانوں پر حملے افسوسناک ہیں، یہ افسوسناک واقعات ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اتحادیوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا،تمام سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا پھر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...