60 روپے یونٹ پر دکان اور 40 روپے یونٹ پر گھر نہیں چل سکتا، وزیر مملکت خزانہ

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے 60 روپے یونٹ پر دکان اور 40 روپے یونٹ پر گھر نہیں چل سکتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ بجلی بلوں کے معاملے پر حکومت لوگوں کی تکلیف کے ازالہ کےلیےکام کررہی ہے ۔