وفاقی افسران خبردار ہوجائیں ، اثاثوں کی ڈیکلیریشن جمع کرانے کا آج آخری دن

25 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر ) وفاقی بیور وکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وہ خبردار ہو جائیں کہ تمام سر کاری افسروں کیلئے 30جون 2024کو ختم ہونے والے سال کیلئے اپنے اثاثوں کے ڈ یکلر یشن جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ جو افسران گوشوارے جمع نہیں کرائینگے ،پرو موشن متاثر ہوگی، رولزتحت گوشوارے جمع نہ کرانا مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس ‘ پولیس ‘ سیکر ٹیر یٹ گروپ اور ا وا یم جی افسروں کے اثا ثوں کے ڈیکلریشن جمع کرے گا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میںبا ضابطہ آفس میمو ر نڈم جاری کردیا ۔