کراچی (رفیق مانگٹ) غزہ جنگ پر امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خفیہ اجلاس کا انکشاف ہوا ہے۔جنگ کے خاتمے کے بعد کس طرح کی حکومت ہوگی؟ ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف اسرائیل اور یواے ای کی حمایت سے غزہ کے اسپتال میں اسٹار لنک سروس فعال ہوگئی۔ اس کا اعلان ایلون مسک نے اسرائیلی حکومت سے اجازت ملنے کے پانچ ماہ بعد کیا۔ فاکس نیوز نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک خفیہ میٹنگ ہوئی ہے جس میں ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد کس طرح حکومت کی جائے گی۔ اس خفیہ اجلاس کا انکشاف سب سے پہلے امریکی نیوز سائیٹ Axios نے کیا تھا۔ابوظہبی اجلاس کی میزبانی یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کی ،اس میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے وائٹ ہاؤس کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک اورمحکمہ خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ٹام سلیوان نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹیجک امور رون ڈرمر اور دو سینئر اسرائیلی دفاعی حکام نے بھی شرکت کی۔یہ ملاقات متحدہ عرب امارات کی خصوصی مندوب لانا نسیبہ کی تجویز پیش کرنے کے بعد ہوئی ۔جمعرات کو ابوظہبی میں ہونے والی اس ملاقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو جنگ بندی کے بار بار مطالبات کے بعد جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کے لیے کوئی منصوبہ ترتیب دینے کے خواہاں ہیں۔ دسمبر میں، نیتن یاہو نے تجویز کیا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہیے تاکہ حماس کی غیر عسکری کاری کو یقینی بنایا جا سکے - توقع ہے کہ نیتن یاہو رواں ہفتے واشنگٹن کے دورے کے دوران صدر بائیڈن اور کانگریس سے ملاقات کریں گے، جہاں غزہ کی جنگ ایک اہم موضوع بحث ہوگی۔ بلوم برگ کے مطابق اسرائیل اور یواے ای کی حمایت سے غزہ کے اسپتال میں اسٹار لنک سروس اب فعال ہےاس کا اعلان ایلون مسک نے سوشل میڈیا سائیٹ پرکیا۔مسک کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتال میں اسٹار لنک سروس ’اب فعال‘ ہے۔اس اقدام کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔ ایلون مسک نے اسرائیلی حکومت سے وہاں سروس شروع کرنے کی اجازت ملنے کے صرف پانچ ماہ بعد اپنی سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اعلان کیا۔کمپنی اور اسرائیل نے فروری میں ان اقدامات پر اتفاق کیا جو متحدہ عرب امارات کے زیر انتظام فیلڈ ہسپتال میں سسٹم کے استعمال کی اجازت دے گا جبکہ حماس تک رسائی کو روکے گا۔
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...