سیاسی جماعتوں کا انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے کیس پر فیصلہ محفوظ

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے سیاسیجماعتوں کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملہ کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔عوامی نیشنل پارٹی ، موو ان پاکستان ، پیپلز مسلم لیگ پاکستان، پاکستان عوامی راج، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان ، حق دو تحریک بلوچستان ، پاکستان پیپلز لیگ نے اتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔