وفا قی کا بینہ ؛چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری نہ ہوسکی

25 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا ۔ ذ رائع کے مطا بق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کا بینہ کو بھیجی گئی تھی لیکن بدھ کے روز اس ایجنڈا آئٹم کو زیر بحث نہیں لا یا گیا ۔عہدہ ایک سال سے خالی ،تین ماہ پہلے سلیکشن بورڈ نے ا میدواروں کا پینل وزیر اعظم آفس کو بھجو ایا تھا اس سے قبل بھی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کابینہ کو سمری بھیجی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کی ایجنسیوں سے کلیر نس لی جا ئے۔ ذ رائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذیلی ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کا عہدہ ایک سال سے خا لی ہے۔ اس وقت اس کا چارج ایڈیشنل سیکر ٹری عطا ء الر حمن کے پاس ہے۔ ریگو لر چیئر مین کی تقرری کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور چو ہدری سالک حسین کی سر بر اہی میںسلیکشن بورڈ نے 23اپریل کو انٹرویوز لئے تھے۔ انٹرویوز کے بعد تین ا میدواروں کا پینل وزیر اعظم آفس کو بھجو ایاگیا تھا۔پینل میںسابق چیئر مین متروکہ وقف املاک سید حبیب الر حمن گیلانی ‘ سابق سیکر ٹری اعجاز احمد خان اور بر یگیڈ ئر ( ر )ممتاز اقبال شامل ہیں۔