تما م شرائط پوری کرنا ہونگی ورنہ منی بجٹ لاناہوگا‘IMFکا انتباہ

25 جولائی ، 2024

نیویارک (ایجنسیاں)آئی ایم ایف حکام نے خبردارکیاہے کہ ٹیکس وصولیاں تسلی بخش نہ ہوئیں تو پاکستان کو منی بجٹ لانا ہوگا‘پاکستان کو ہر صورت تمام شرائط پوری کرنا ہوگی ‘حکومت پاکستان کو کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا جس سے بجٹ اہداف متاثر ہوں ‘آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے اقتصادی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ذرائع آئی ایم ایف نے حکومت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا‘پاکستان کوسیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔