عنبرین جان کو سیکریٹری اطلاعات ونشریات مقرر کیا جا رہا ہے

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد(صالح ظافر) وفاقی حکومت کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات مقرر کیا جا رہا ہے، محترمہ شاہیرہ شاہد کی جگہ، جو آج (جمعرات) کو ریٹائر ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں موجود اعلیٰ ذرائع نے بدھ کی شام دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی موجودگی میں امیدواروں کے پینل کا انٹرویو کیا اور محترمہ عنبرین جان کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عطا تارڑ نے انفارمیشن گروپ (آئی جی) کی اس افسر کیلیے اس عہدے کی حمایت کی۔