کراچی ( رفیق مانگٹ) امریکی جریدے ’’ فوربز‘‘ کے مطابق ٹیسلا کے ارب پتی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ڈالر ’’تباہی‘‘ کی طرف بڑھ رہا ہے اور97498کھرب84ارب روپے (0 35 کھرب ڈالر) ( 35 ٹریلین ڈالر) کے قرضوں کا بڑھتا ہوا انبارامریکہ کو ’’دیوالیہ‘‘ کر سکتا ہے،وزیرخزانہ جینٹ ییلن کی جانب سے امریکی ڈالر کے مستقبل کے بارے میں اپنے خدشات کو تسلیم کرنے کے بعد، مسک نےامریکا کے دیوالیہ کی وارننگ جاری کی ۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ڈالر زمبابوے کے ڈالر میں تبدیل ہو رہا ہے ، جس کی تیزی سے قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔2009 میں زمبابوےکا مرکزی بینک 100 ٹریلین ڈالر کے نوٹ جاری کر رہا تھا جس میں ایک روٹی کی قیمت 300 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔مسک کہتے ہیں،ہم ڈالر کی قیمت کی تباہی کے ساتھ کہاں ہیں، آپ پوچھ سکتے ہیں؟ امریکی ڈالر پر ایلون مسک نے ایک کہانی کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنے تقریباً 35 ٹریلین ڈالر کے قرض کے سود کی ادائیگی کے لیے جمع کیے گئے تمام ذاتی انکم ٹیکس کا 76 فیصد مختص کر رہی ہے۔ مسک نے حال ہی میں اپنالیزر آنکھوں والا پروفائل فوٹو بھی ایکس پر استعمال کیا۔مسک نے اب لیزر آئیز کی تصویر ہٹا دی۔ فوربز میگزین کے مطابق ہم ڈالر کی قدر کی تباہی کے ساتھ کہاں ہیں، امریکہ ہائپر انفلیشن کے عروج پر ہے۔ امریکی قرضوں کی سود کی ادائیگی رواں برس2422کھرب52ارب روپے( 870 ارب ڈالر) تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بینک آف امریکہ کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ امریکی قرضوں کا بوجھ بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کو ہوا دے رہی ہے۔ امریکی قومی قرضہ ہر 100 دن میں 2784کھرب50ارب روپے( ایک ٹریلین ڈالر) بڑھ رہا ہے۔اس ہفتے، مسک، جس نے سابق صدر پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے بعد اپنا وزن ٹرمپ کے پلڑے میںڈال دیا، اس نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ ٹرمپ گیم بدلنے والے بٹ کوائن کا اعلان کرنے والے ہیں۔ بٹ کوائن اب ٹرمپ کی فتح کے لیے ایک پراکسی ہے۔قیاس آرائیاں ہیں کہ ٹرمپ نیش وِل میں بٹ کوائن 2024 کانفرنس کے دوران امریکی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔ارب پتی سرمایہ کار مارک کیوبن نے بٹ کوائن کی قیمت میں انتہائی اضافے کی پیشین گوئی کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت ستر ہزار ڈالر فی بٹ کوائن کی سطح سے گر گئی۔
اسلام آباد30 اکتوبر 2022 کو معید پیرزادہ نے پاکستان چھوڑا، جان کو لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے،...
کراچی کانگریس مودی سرکار کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے فیصلوں پر سوال اٹھا رہی ہے، بی جے پی ان الزامات کو...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے کئی دوست ممالک کے سربراہان سے...
لاہور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کردیا۔ڈی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو...
لاہور کالعدم بی ایل اے کے ہاتھوں مسافر ٹرین، جعفر ایکسپریس کے ہائی جیک ہونے کے تقریباً 70 دن بعد، بھارتی دہشت...