چیئرمین ایف بی آر نے 34 افسروں کو بنیادی سکیل 17 دیدیا

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ایف بی آر نے چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے 24 جولائی 2024 کو نوٹیفکیشن نمبر1908-IR-IV/2024 جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹائم سکیل کمیٹی کی سفارشات پر ایف بی آر کے چیئرمین اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن نے ان لینڈ ریونیو کے 34 افسران کو گریڈ 17 دے دیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور، سکھر کے افسرن شامل ہیں ۔