ایف بی آر، ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ جاری کر دیا

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر)ایف بی آر نے ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990جاری کر دیا ہے جس کے تحت ٹیکس فراڈ کی تحقیقات اور اس سےنمٹنےکے لیے ٹیکس فراڈ انوسٹیگیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا گیا، ایف بی آر نے پارلیمنٹ سے منظورکردہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2005ترمیم شدہ بد ھ کو جاری کیا ہے، ترمیمی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے مطابق ٹیکس فراڈ کی نئی تعریف کی گئی ہے جسکے مطابق جان بوجھ کر کم ٹیکس ظاہر کرنا یا ٹیکس واجبات کی کم ادائیگی کرنا یا ادا شدہ ڈیوٹی کے برعکس ٹیکس کریڈٹ کےلیے زیادہ کا دعوی ٰ کرنا یا جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ، غلط دستاویزات یا بیان یا درست معلومات کا چھپانا یا ٹیکس ریونیو میں کو نقصان کا باعث بننے والی دستاوایزات کی فراہمی ٹیکس فراڈ کےزمرے میں آئے گی ۔