وفاقی بیو رو کر یسی تقرر وتبادلے ؛ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت تجارت تبدیل

25 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میںتقرر وتبادلے ،پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21کے افسر ،ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت تجارت احسن علی منگی کو تبدیل کرکے سیکر ٹری ایو ی ا یشن ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ہ گریڈ 22کی پوسٹ پر ان کیتقرری سول سر و نٹس ایکٹکی سیکشن 10کے تحت کی گئی ۔ پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ انیس کے افسر شاہد رحمنٰ کو ایوان صدر میںتعینات کیا گیا ۔ در یںاثنا ء سیکریٹریٹ گروپ کےگریڈ 20 کے جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ سمندر پار پاکستانیز محمد وشاق کا تبادلہ منسوخ کر کےاُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 19 کے فہد حیدر بزدار کی بطور جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ سمندر پار پاکستانیز تعیناتی منسوخ کی گئی ۔