دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل اتوار کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈ حکومت پاکستان کی دعوت پر 28 جولائی سے 2 اگست تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے اراکین، یوتھ لیڈرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔