بانی پی ٹی آئی کی12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت، تفصیلی رپورٹ آج طلب

25 جولائی ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات بار ے تفصیلی رپورٹ آج طلب کرلی ، جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دئیے کہ بتایا جائے کتنے مقدمات درج ہیں ،کتنوں میں چالان جمع کروائے ہیں ؟ کس مقدمے میں کب نامزد کیا گیا ؟ کیا تفتیش ہوئی ؟ سب ریکارڈ پیش کیا جائے۔