اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے ایک’’ممنوعہ کتاب ’’تفسیر صغیر‘‘ کی اشاعت کے حوالے سے توہین مذہب کے مقدمہ کے ملزم مبارک احمد ثانی کی ضمانت منظوری کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی ہے اورقرار دیا کہ حضرت محمد ۖ کی ختم نبوت پرمکمل اورغیرمشروط ایمان کے بغیرکوئی شخص مسلمان نہیں ہوتاہے جبکہ اس عدالت نے ملزم مبارک ثانی کی ضمانت کی منظوری کے فیصلے میں اس حوالے سے وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ذریعے ماضی میں طے شدہ اصولوں سے کسی قسم کا کوئی انحراف نہیں کیا ہے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سادات خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 29مئی 2024کو فیصلہ محفوظ تھا ،جسے تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز فیصلہ جاری کیا تو جسٹس نعیم اختر افغان نے پڑھ کر سنایا،یہ فیصلہ اردو میں قلمبند کیا گیا ہے، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ27 صفحات پر مشتمل یہ متفقہ تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے تحریرکیا ہے۔
پشاور خیبر پختونخوا حکومت کا خواتین اوراقلیتی ارکان کی حلف برداری رکوانے کا منصوبہ ، اجلاس نہ بلوانے کا...
اسلام آباد اب تک غیر مؤثر ثابت ہونے والے عمل کے باوجود، وفاقی حکومت کے اداروں کی تنظیم نو کے لیے قائم کابینہ...
اسلام آباد آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین...
لاہور صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جسکے پیش نظر گورنر ہائوس میں...
اسلام آباد صدر مملکت نے اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتیوں...
کراچیایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایک امریکی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ان کی جان لینے کی کوشش...
اسلام آباد حکومت نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کا واجب الادا500ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے چار سال قبل ادا کردیا...
کراچیمریکا کا پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے پر ردعمل سامنے...