ججزکو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اتھارٹی استعمال کرنا ہوگی،عمر ایوب

25 جولائی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ جج صاحبان کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اپنی اتھارٹی استعمال کرنا ہوگی،جماعت اسلامی بھی احتجاج کررہی ہے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور پورے پاکستان میں ہوگا، ہمارے اتحادیوں کی اپنی سوچ ہے مگر ہمارا ہدف ایک ہے، ہمارا ہدف ہے کہ نئے آزادانہ اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، یہ ضروری نہیں کہ نئے الیکشن کیلئے اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں، تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگے گی،رؤف حسن کی پارٹی سے تنخواہ لینے والی بات جھوٹ ہے، عطاء تارڑ کے رؤف حسن پر الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا پاکستان میں جمہوری نظام نہیں کچھ اور ہی نظام ہے، کب کیا اور کیسے کرنا ہے یہ کارڈ ہم اپنے پاس رکھیں گے۔