کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دسمبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، ہمارے پاس اتنی نشستیں آجائیں گی کہ اپنی حکومت بناسکیں گے، خواجہ آصف میں کچھ شرم و حیا ہوتی تو جعلی مینڈیٹ پر سیٹ لینے سے انکار کردیتا،ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پابندی پسندیدہ عمل نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے؟ بڑے بھائی چھوٹے بھائی میں اختلافات کی باتیں ہم پچیس سال سے سن رہے ہیں، ن سے ش اور ش سے م نکالنے والے منظر سے معدوم ہوچکے ہیں،سیاسی جماعت پر پابندی کبھی پسندیدہ عمل نہیں رہا اس کے اچھے نتائج نہیں نکلے، پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس کے نامہ اعمال پر سانحہ نو مئی ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کے حوالے سے عمران خان کا جو بیان سیاسی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اس پر خود عمران خان کی وضاحت آگئی ہے، عمران خان نے بھی اپنے بیان کی تردید نہیں کی ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے کہ حکومت کیا چاہتی ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ پرامن احتجاج کریں اور اپنا بیانیہ سامنے لائیں۔
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...