اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف اس مفروضے پر زندہ ہے کہ انتخابی ٹریبونلز اسے سال رواں کے اختتام (دسمبر) تک اقتدار دلوادیں گے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو خلاف قانون قرار دینے کا فیصلہ اٹل ، اقتدار کی تبدیلی دور کی بات ہے قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا جائے گا۔ بلاول کی اگست کے وسط میں و طن واپسی متوقع ہے جبکہ عمران نیازی اکتوبر کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے قید و بند سے نجات حاصل کرلےگا اس بارے میں واضح اشارہ بدھ کی شب تحریک انصاف حکومت کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دیا ہے وہ عمران کی عدم موجودگی میں وزارت عظمی کے تحریک کی جانب سے امیدواروں میں شامل ہیں تحریک انصاف میں موجود ایک موثر دھڑے کے ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کے خصوصی سینٹرل رپورٹنگ سیل کو بتایا ہے کہ اکتوبر میں ملکی عدلیہ میں اہم ترین درجے کی تبدیلی متوقع ہے اور اس طرح انتخابی ٹریبونلز کے لئے ’’سازگار‘‘ ماحول دستیاب ہوگا جو چار چھ ہفتوں میں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کرنے کے لئے ’’جنگی پیمانے‘‘ پر فیصلے جاری کردیں گے اکتوبر کی تبدیلی کے فوری بعد عمران آزاد فضائوں کا حصہ بن جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ اقتدار کے ہاتھوں کی تبدیلی دور کی بات ہے تحریک انصاف کو خلاف قانون قرار دینے کا فیصلہ اٹل ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جنہوں نے اپریل 2022ء میں قومی اسمبلی غیر آئینی طور پر توڑکر آئین کی دفعہ چھ کی خلاف ورزی کا جرم کیا ہے اور جس کا حوالہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے میں ایک فاضل جج کے فیصلے میں بھی موجود ہے آئین شکنی کے سنگین الزام سے نہیں بچے سکیں گے حکمر ان اتحاد کو تحریک انصاف کی حکمت عملی اور ’’تبدیلی‘‘ کے نظام الاوقات کا بخوبی اندازہ ہے وہ اسے سبوتاژ کردے گی اس سلسلے میں اسکیم تیار کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے جو اعلانات کر رکھے ہیں ان میں پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی کسی بھی ادارے کے غیر آئینی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوگا اور آئین میں موجود ازالہ خرابی کے لئے دفعات کو بروئے کار لاکر ہنگامی نوعیت کی تدابیر اختیار کی جائیں گی اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس حتمی لائحہ عمل طے ہوتے ہی آئندہ ہفتے طلب کرلیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو اگست کے وسط میں و طن واپس آرہے ہیں اورواپسی سے پہلے انہیں لندن اور پھر دبئی مختصر قیام کرنا ہے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملکی صورتحال کے تناظر میں امکانی عجلت میں آجائیں ۔بدھ کی سہ پہر پارلیمنٹ ہائوس کے باہر تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب بادلوں کی اوڑھ سے سورج نکل آیا اور اس کی تمازت کے باعث بھوک ہڑتال کے لئے آئی خواتین کے لئے بیٹھنا مشکل ہوگیا کیونکہ ان کا میک اپ دھوپ کی تمازت سے پگھل پگھل کر گرنا شروع ہوگیا خواتین کی اس پریشانی کو دیکھ کر قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب خان نے اضطراری حالت میں پارلیمنٹ ہائوس کے عملے پر زور دیا کہ وہ پیڈسٹل فین فراہم کرے۔ انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ اگر پارلیمنٹ ہائو س سے پنکھے نہ ملے تو وہ خود جاکر بازار سے کرایہ پر یا خرید کر لے آئیں گے اس پر ’’بھوک ہڑتالیوں‘‘ نے انہیں کیمپ چھوڑ کر جانے سے روک دیا۔ بدھ کو کیمپ کی رونق میں اضافہ ہوگیا پہلے روز اس میں محض دو خواتین تھیں دوسرے دن ان کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کرگئی۔
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...