بنوں واقعہ پر آج صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیاگیا

25 جولائی ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بنوں واقعہ پر آج صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیاگیا،اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پرغور ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ، کورکمانڈر، چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں بنوں جرگہ کے پانچ مشران بھی شرکت کریں گے۔اجلاس کے دوران بنوں جرگہ مشران کے مطالبات ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے، ایپکس کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پرغور ہوگا۔