اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن اختیار نہیں کرتے ، امریکا

25 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے 10کروڑ 10لاکھ ڈالر امداد کی تجویز کی گئی ہے ہم ندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن اختیار نہیں کرتے۔انہوں نے بھارت میں ریسٹورنٹس کے مسلمان مالکان کو ریسٹورنٹس کے باہر اپنا نام لکھنے کے احکامات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہر ایک مذہبی آزادی ہونی چاہئے۔انہوں نے ڈونلڈ لو کی پی ٹی آئی چیئرمین کیساتھ متوقع ملاقات سے متعلق بریڈ شرمین کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے سے واقف نہیں ۔ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن اختیار نہیں کرتے ۔