لاہور(آصف محمود بٹ ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی طرف سے اپوزیشن اراکین اسمبلی کے صرف حاضری لگا کر اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ان کے ٹی اے /ڈی اے بند کرنے کے حوالے سے قانونی رائے کے لئے خط موصول ہونے پر محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے مختلف قانونی زاویوں سے اپنی رائے مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کیا ہے کہ اپوزیشن کی سب باتیں مانیں ،گالی گلوچ نہیں ہونے دونگا، ٹی اے /ڈی اے بندکرنے کا اختیار ہے معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی ایک خود مختار ادارہ جس کے اپنے رولز آف بزنس ہیں جن کو محکمہ قانون ڈیل نہیں کرتا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اپوزیشن اراکین کے ٹی اے /ڈی اے بند کرنا بظاہر اسمبلی کا اندرونی معاملہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ قانون جاری ہدایات کا جائزہ لے گا اور دیکھے گا کہ آیا ان ہدایات کے تحت ٹی اے /ڈی اے حاصل کرنے کے لئے اراکین اسمبلی کا اجلاس میں شریک ہونا لازم ہے یا نہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ سے ٹی اے /ڈی اے کے اجراء کا طریقہ کار بھی پوچھا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے حوالے سے اب تک جاری پریکٹس میں اراکین اسمبلی حاضری کے بعد اجلاس میں بیٹھتے رہے اور جو اراکین اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ممبر تھے وہ ان کمیٹیوں کی میٹنگز میں بھی شریک ہوتے رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دیکھنا پڑے گا کہ ایک ممبر اسمبلی آیا ، حاضری لگائی لیکن اسمبلی سیشن میں نہیں شریک ہوا تو کیا اس کا ٹی اے /ڈی اے بنتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر آئین کے آرٹیکل 54(3)جو آرٹیکل 127کے ساتھ پڑھا جائیگا کے تحت اجلاس بلایا گیا۔ ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ بطور سپیکر انہیں اختیار حاصل ہے کہ وہ اراکین کے ٹی اے /ڈی اے بند کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ کیس آف فرسٹ امپریشن کے لئے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اس اجلاس کی خود ریکوزیشن کروائی۔ وہ ایک لمحے کے لئے آئے اور بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...