عدلیہ سے گزارش ہے دہشتگرد جماعت کے مجرم کو سزادے، مریم اورنگزیب

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعتراف جرم کے بعد 9 مئی کے مجرم اور منصوبہ ساز کو سزا ملنی چاہیے، یہ اعتراف کا نہیں سزا کا وقت ہے، عدلیہ سے گزارش ہے دہشتگرد جماعت کے مجرم کو سزادےجھوٹا اپنے کرتوت اور جھوٹ چھپانے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کو تیار نہیں، اداروں پر حملے کرانے، پٹرول بم چلانے، ڈنڈے اور پتھر برسانے والا دہشت گرد اب ڈیجیٹل دہشت گردی کرا رہا ہےمجرم کو لاڈلا نہ بنائیں، دہشت گرد نے سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، ملکی صورتحال بارے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی تحریک پاکستان عمران خان نے پرسوں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی کال میں نے دی تھی،جسکا ثبوت قوم نے سکرین پربھی دیکھا۔مریم اورنگزیب نے کہا کسی کو قطعی اجازت نہیں دے سکتے کہ ملک کے اداروں کو یرغمال بناکر اپنی من مانی کرے۔انہوں نے سرکاری املاک اور گاڑیوں کوبےدریغ توڑا،تنصیبات پر حملہ کیا،ریڈیوپاکستان پرحملہ قائداعظم کے گھر میں مسجد کو شہید کیا۔ یہ گناہ ہے یاانقلاب؟باقی مجرموں کے لیے تو ایسی رعاتیں نہیں،چار سال میں بجلی کایونٹ 12 روپے سے 28 روپے کرنے والا بانی پی ٹی آئی اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کے لیے کیوں تیارہوگا۔