بشری بی بی کی نئے مقدمہ میں گرفتاری سے بچنے کی درخواست پر نیب کونوٹس

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور کسی نئے کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر وزارت داخلہ ، ایف آئی اے ، پولیس اور نیب سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین نیب ، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو بشریٰ بی بی کے خلاف تمام زیر التوا مقدمات ، انکوائریز اور نوٹسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور بشریٰ بی بی کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔