اسلام آباد ہائیکورٹ، لاپتا افراد کیسز کیلئے لارجر بنچ تشکیل

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمور جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔لارجر بنچ 30 جولائی سے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ شاعر احمد فرہاد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کیسز کیلئے لارجر بنچ کی تشکیل دینے کا کہا تھا۔