اسلام آباد (ساجد چوہدری ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی و ٹیلی کام نے این آئی ٹی بی کو تمام وزارتوں میں ای آفس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، بیپ ایپ کو 3 ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیپر لیس ہونا چاہیے مگر آج بھی ہم پیپرز لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، کمیٹی نے ٹیلی کام اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام بل 2024 کی منظوری دیدی، کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ واٹس ایپ پر سرکاری کمیونیکیشن خطرناک ہے، قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا اجلاس دوسرے روز بدھ کو بھی چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ٹیلی کام اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا بل دوبارہ زیربحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل اچھے مقاصد کے لیے بنایا جارہا ہے، حکام نے بتایا کہ ٹریبونلز کی تقرریوں کا طریقہ کار وزارت لاء اینڈ جسٹس کی ڈومین میں آتا ہے، ممبر کمیٹی مختار احمد نے کہا کہ ای آفس میں مسائل آرہے ہیں، ممبر کمیٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ای آفس کو وفاق تک محدود نہ کریں بلکہ صوبوں میں بھی اسے انسٹال کریں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کئی سال پہلے ای آفس کا فیصلہ ہوا تھا، اب تک بدقسمتی سے ای آفس پر کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے، ہمیں پیپر لیس ہونا چاہیے، آج بھی ہم پیپرز لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...