جو کہتا تھا آپ نے گھبرانا نہیں ، جھوٹ پکڑنے والی مشین سے گھبرا گیا ، امیر مقام

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئر امیر مقام نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جو کہتا تھا آپ نے گھبرانا نہیں ، جھوٹ پکڑنے والی مشین سے گھبرا گیا ہے ۔ اپنے بیان میں امیر مقام نے کہاکہ جو کہتا تھا کسی سے نہیں ڈرتا ، جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ڈر گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یوٹرن کو بڑے لیڈر کی نشانی بتانے والا پولی گراف ٹیسٹ پر یوٹرن لے چکا ہے ،جھوٹا اگر جھوٹا نہ ہوتا تو جھوٹ پکڑنے کی مشین سے کیوں ڈرتا ؟۔ انہوں ے کہاکہ ʼʼمرجائوں گا ، آئی ایم ایف نہیں جائوں گاʼʼ کا جھوٹ بولنے والا پولی گراف مشین کا سامنا کیسے کریگا؟۔ انہوں نےکہاکہ جھوٹ پکڑنے والی مشین کا انکاراس لئے کیا کیونکہ وہ ʼʼگْڈ ٹو سی یوʼʼ نہیں کہتی۔