اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) چھاپوں، انتقامی کارروائیوں اور مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بدھ کو دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا،جس میں تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے 4 گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کی، ہڑتالی کیمپ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز ،اسد قیصر، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے بھی بھوک ہڑتال میں شرکت کی۔ہڑتالی کیمپ میں اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کل (جمعہ )پورے پاکستان کے لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گھروں سے نکل آئیں ، مہنگائی کا جن بے قابو ہے، جو اسیران جیلوں میں ہیں ان کے لیے جمعہ کے دن بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے، علامہ راجا ناصر عباس نے کہا عوام کے حق پرڈاکا ڈالا گیا ہے،یہ کہتے ہیں آرٹیکل 6 لگائیں گے، پارٹی پر پابندی لگائیں گے، جو ہارے ہوئے لوگ ہیں وہ ملک کو تباہ و برباد کرتے ہیں لیکن ہم ان سے نہیں ڈرتے ہیں۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...