قائمہ کمیٹی کا اجلاس، وزارت صنعت کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کی تفصیلات طلب

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)سینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے وزارت صنعت کے ذیلی ادارے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ سےالیکٹرک وہیکل پالیسی2030کے لیے عملدرآمد پلان ، مقامی و درآمدی صنعت پر پابندیوں کی تفصیلات ، آٹو پالیسی کے تحت دی جانیوالی رعاتیں ، کمپنیوںکو کیے گئے جرمانے ، 10برسوں میں صارفین کو ادائیگیوں کی واپسی میں ناکام رہنے والی کمپنیوں کی تفصیلات اور ای ڈی بی کے کردار سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر عون عباس کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی کو الیکٹرک وہیکل کےلیے آٹو موبائل پالیسی اور الائیڈ ایکپمنٹ مینوفیکچرنگ پالیسی اور پالیسی میں دی گئی مراعات پر بریفنگ دی گئی ، کمیٹی میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 4775 یوٹیلٹی سٹورزہیں جو تمام یونین کونسل میں قائم کیے گئے ہیں ، ملازمین کی تعداد11ہزار سے زیادہ ہے، یوٹیلٹی سٹورز کا بزنس پلان تیار ہورہا ہے اور کمیٹی کو دو ماہ میں پلان شیئر کر دیاجائیگا، کمیٹی میں ایکسپورٹ پروسسنگ اتھارٹی کے امور ، بورڈ اور آرڈیننس پر بھی پریزنٹیشن دی گئی ۔