اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ اس جدید دنیا میں بھی پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر سکول کی بنیادی تعلیم سے محروم بچوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے تاکہ سکولوں میں بنیادی تعلیم کی شرح میں اضافہ کرنے کی حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی ہائیر ایجوکیشن کا شعبہ بھی برے حالات سے دوچار ہے۔ پنجاب کی اعلی اور قدیم ترین انجینئرنگ یونیورسٹی سمیت اعلی تعلیم کے مزید تعلیمی ادارے بد حالی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا میری پوری کوشش رہی کہ پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی بجٹ پر کوئی کٹ نہ لگے مگر عوام کو ٹیکسوں سے بچانے کے لیے ہمیں مجبوراً 300 ارب روپے کا کٹ لگانا پڑا۔ حکومت کی سوچ ہے کہ وفاقی یونیورسٹیوں کو وفاق جبکہ صوبائی یونیورسٹیوں کو صوبائی حکومتیں فنڈنگ کریں۔ بدقسمتی سے کسی بھی یونیورسٹی میں اساتذہ کو وہ مراعات نہیں دی جا رہیں جس کے وہ مستحق ہیں اسی لیے تعلیمی شعبے سے وابستہ با صلاحیت اساتذہ باہر کے ملکوں کا رخ کر رہے ہیں۔
عمرکوٹ این اے 213 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صباء...
فیصل آباد فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری...
دبئی دبئی میں آن لائن دھوکے باز گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو گاڑیاں کا خریدار بن کر جعلی چیک دیا کرتا تھا اور...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے۔ قوم ترقی و خوشحالی کے سفر پر...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر...
راولپنڈی وزیراعظم شہباز شریف نے ایم این اے ملک ابرار احمد کو حلقہ این اے 55 کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 25...
پشاور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے 2 ارب 80 کروڑ روپے سے...
اسلام آباد پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ مسائل اور مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے...