پی ٹی آئی کا گھیرا تنگ پٹرولیم مصنوعات کے نتائج پی سی بی خاموش؟، تفصیل ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

25 جولائی ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف پر ہر جانب سے گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، حکومتی ارادے بالکل واضح ہیں۔ اُدھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مارکیٹ پر چھوڑنے کا ارادہ ہے جس کے نتائج کچھ بھی آسکتے ہیں۔ کرکٹ پر نظر ڈالیں تو کپتان کی تبدیلی کا پتہ ہے نہ کھلاڑیوں سے جوابدہی، پاکستان کرکٹ بورڈ پھر خاموش ہے۔ اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔