اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہو گی ، انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کیساتھ درخواست پر فیصلہ کرے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ 5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا۔ این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استنبول میں ترکیہ کے اسپیکر کی زیر صدارت فلسطین کی نازک...
اسلام آبادمسابقتی کمیشن نے پی آئی اے پر عائد کردہ ایک کروڑ روپے کا جرمانہ اپیل خارج ہونے پر وصول کر لیا ، سی...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک اوروی پی این سروس فراہم کنندہ کمپنینیکسیم ٹیک ایس ایم سی...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سویلین ملزمان کے فوجی رائل متعلق عدالتی حکمنامہ کیخلاف دائر و...
اسلام آبادحضرت امیر خسرو کے 721ویں عرس میں شرکت کے بعد پاکستانی زائرین وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزارت مذہبی امور...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کی دعوت پر آج ایک اعلیٰ...
کراچی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کئی پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔سلمیٰ...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی دور کے گورنر پنجاب وملزم عمر سرفراز چیمہ کی نو مئی 2023 کے جلائو ،گھیرائو...