ایف بی آر کے ملک بھر کے 47کسٹم عہدیداروں کے تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کی منظوری سے پاکستان کسٹم سروس سکیل 17 ،18، 19 کے عہدیداروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن نمبر1928-C-1/2024 چوبیس جولائی کو جاری کیا ہے۔ 47عہدیداروں کو چیئرمین نے کارکردگی کی بنیاد پر ٹرانسفر کیا گیا ہے ،عامر نواز حامد کو ڈائریکٹر نیشنل نیوکلیئر ڈی ٹیکشن آرکیٹکچر کوئٹہ، جہاں بہادر کو ایڈیشنل کلکٹر آپریذمنٹ کوہاٹ، واجد علی ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن راولپنڈی صائمہ ایاز کو ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ لاہور، ثوبیہ کرن ایڈیشنل کلکٹر آپریذمنٹ کراچی، طاہر اقبال خٹک ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور، مس زم زم امان ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم اکیڈمی کراچی، مس مریم مہدی راجہ ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور، عبدالمعید ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اسلام آباد، واصف ملک ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر، امانت خان ڈائریکٹر سٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول وزارت خارجہ، محمد ارسلان ڈپٹی ڈائریکٹر ویلیوایشن کراچی، عدنان خان ڈپٹی کلکٹر آپریذمنٹ کراچی، ملک محمد احمد ڈپٹی کلکٹر آپریذمنٹ تفتان، مس قراۃ العین رامے ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ سائوتھ ایشیا ٹرمینل کراچی، سیدہ صدف علی اضافی چارج ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل نیوکلیئر ڈی ٹیکشن آرکیٹکچر پشاور، شکیل احمد ڈپٹی کلکٹر کوئٹہ، مصطفیٰ ضمیر ڈپٹی کلکٹر کوئٹہ، مس فرحین زہرا سیکنڈ سیکرٹری اسلام آباد، مس اذکا ظفر ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ کوئٹہ، نور الہدیٰ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ کنٹرول وزارت خارجہ، حمیر خان ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ کوئٹہ، محمد احمد ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ پشاور، مس عشا رحیم ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ، عثمان حمید ڈپٹی کلکٹر بن قاسم کراچی، بلال نسیم ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور، محب خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد، جلال حیدر زیدی ڈپٹی کلکٹر سرگودھا، جہانگیر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس کراچی، اسد علیم ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ کراچی، محمد احمد ظہیر ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ کوئٹہ، محمد بخت جمشید اسسٹنٹ کلکٹر آپریزمنٹ کراچی، مس ثوبیہ اعظم ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور، مس تمارا خان ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس راولپنڈی، مس وردہ ہاجرہ ڈپٹی کلکٹر اسلام آباد، محمد سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوئٹہ، ام کلثوم ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد، مس سارہ سرور ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ کراچی، مس روحامہ ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی، مس کشمالہ تحسین ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ کراچی، فرہاد اللہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلام آباد اکیڈمی، شہریار وسیم لک آفٹر چارج انٹرنل آڈٹ اسلام آباد، محمد ہادی اسسٹنٹ کلکٹر حیدرآباد، بابر کبیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او سی او کراچی، ارشد زبیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانزنٹ ٹریڈ کوئٹہ، فیصل صدیق اسٹنٹ کلکٹر انفورسمنٹ لاہور، مجاہد دین اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور تبادلہ کر دیا گیا۔ مذکورہ کسٹم عہدیداران آئندہ ہفتے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔