اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ/ایجنسیاں)وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے 60 روپے یونٹ پر دکان اور 40 روپے یونٹ پر گھر نہیں چل سکتا ہے‘خسارے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں مشکل ترین حالات ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ بجلی بلوں کے معاملے پر حکومت لوگوں کی تکلیف کے ازالہ کےلیےکام کررہی ہے اور اسی لیے وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50ارب دیے مگر ان معاملات کا حل دیرپا اصلاحات ہیں۔ علی پرویز نے کہا کہ آئی پی پیز 1994، 2002 اور 2014 میں لگے، 40 خاندان والی کہانی میں جو لوگ ہیں وہ 1994 اور 2002 والے ہیں اور ان کا شیئر صرف 80 ارب ہے، اس میں اگر کسی نے چور بازاری کی تو تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی جو پلانٹس ہیں ان میں کچھ حکومتی پلانٹ کول اور آر ایل این جی پرہیں اور کچھ چائنیز ہیں مگر ان کی فنانسنگ چائنیز بینک نے کی ہے، جنہوں نے مشکل وقت میں پلانٹس لگائے انہیں ولن نہیں بلکہ ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے‘ان مسائل کے حل کےلیے ان سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...