اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر قانون اعظم سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس کافی مواد موجود ہے، پابندی سے متعلق وفاقی حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوئوں کو دیکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں کیا ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرری پر بحث کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں عام مقدمات کی سماعت متاثر ہو رہی ہے،سپریم کورٹ سیاسی کیسز میں بہت مصروف ہوگئی ہے،سینیٹر حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود اور بار نے بھی ہمیشہ ایڈہاک تقرریوں کی مخالفت کی اس پر سینیٹر ضمیر نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پر کام کے دبائو کی وجہ سے ججز کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے،ججز کی تعیناتی میں صوبوں کی نمائندگی کا بھی خیال رکھا جائے، سینیٹر انوشے رحمن نے کہا کہ مجھے آئینی عدالت کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر کے کئی عوامل ہیں۔ مقدمات کی سماعت میں تاخیر کا مسئلہ ججز کی کمی کی وجہ سے ہے۔کسی جج کی صلاحیت میں کمی نہیں ہے، ایسے مقدمات جو سیاسی ہوں ان کی سماعت ایک بجے کے بعد ہوا کرے۔ سیاسی اور آئینی معاملات کی سماعت کیلئے الگ عدالت ہونی چاہیے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست سماعت...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بنیادی سکیل 21کے سرکاری ترجمان بختیار محمد نے کہا ہے کہ گزرے ہوئے مالی...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے سابق خاتون اول اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز...
اسلام آباد ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی، گزشتہ روز...
اسلام آباد پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ باصلاحیت نوجوان ہیں، پاکستان میں...